صحت

سانحہ نلتر کے دوران زخمیوں کو بروقت اور موثرابتدائی طبی امداد فراہم کرنے پر ڈاکٹر حنیف استوری اور ان کی ٹیم کی تعریف

11253821_656095167868637_670467419_n (1)

گلگت( سٹاف رپورٹر) سانحہ نلتر میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پیر امیڈیکل سٹاف نے حادثے میں زخمی ہونے والے سفیروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاں پولیس اہلکاروں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر سے زخمیوں کو نکالا وہی پیرامیڈیکل سٹاف بھی اس دوران امدادای کاموں میں مصروف نظر آئے۔ ذارئع کے مطابق ڈاکٹر حنیف استوری اور اُس کی ٹیم نے اپنی جان جوکھوں میں ڈالتے ہوئے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر سے زخمیوں کو نکالتے رہے جبکہ وہاں موجود افراد اُنہیں ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کے خطرے سے آگاہ بھی کرتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی پرا میڈیکل سٹاف نے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button