گلگت بلتستان

سانحہ کراچی ملکی سالمیت پر حملہ ہے، حفیظ الرحمن رہنما ن لیگ

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کراچی مسلکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسماعیلی برادری پرامن اور محبت وطن ہے پرامن شہریوں پر حملہ بذدلانہ اقدام ہے مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا کہ اسماعیلی برادری کا ملکی ترقی اور پاکستان کی آزادی میں کردار ناقابل فراموش ہے سانحہ کراچی پاکستان کو کمزور کرنے کی گہری سازش ہے دہشتگردوں کی اس قسم کی بذدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیں دہشتگردی جس شکل میں بھی ہو ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسماعیلی برادری کو ٹارگٹ کا نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کراچی سانحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button