گلگت بلتستان

پاک چین راہداری میں گلگت بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے پرویز مشرف

IMG_0203 copy (1)

گلگت بلتستان کے لوگوں نے ہمیشہ میری حمایت کی ۔اس لئے ان کا بے حد شکرگزار ہوں

کراچی(پ ر) پاک چین راہداری میں گلگت بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے ۔گلگت بلتستان کے لوگوں کا بے حدشکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے ہنزہ کے نوجوانوں کی ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم ہنزہ کے نوجوانو ں کی وفد نے کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر پاکستان پرویز مشرف سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز نے کہا کہ پاک چین راہداری میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کے لوگوں سے رابطے میں رہینگے ۔انہوں نے سانحہ صفورہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور کہا کہ پرنس کریم آغاخان سے تعزیت کرچکے ہیں وفد میں شہزاد بیگ ،کریم ڈومینو،امین اور کریم روزک شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button