صحت

گلگت بلتستان میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز

measles

گلگت: گلگت بلتستان میں خسرہ ایمرجنسی مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت بشارت اللہ تھے۔

اس موقع پر پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر اقبال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایمرجنسی مہم 12 دنوں پر محیط ہوگی اس دوران6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 110 یونین کونسلوں میں 4 لاکھ 53 ہزار بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے جبکہ پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 19 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ اس مقصد کے لئے گلگت بلتستان میں 140 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جبکہ 722 سوشل موبلائزرز اور 110 یونین کونسل سپرنٹنڈنٹس اور 16 ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ خسرہ ایمرجنسی مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملے سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے اور پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر بیماریوں اور معذوری سے بچائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button