نوجوان

جمیلہ امان اردن میں ہونے والے موزیک انٹرنیشنل لیڈرشِپ پروگرام میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرینگی

nazakat

گلگت: گلگت-بلتستان سے تعلق رکھنے والی جمیلہ امان اردن میں ہونے والے موزیک انٹرنیشنل لیڈرشِپ پروگرام 2015ء میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس لیڈر شِپ پروگرام میں دنیا بھر سے 80 ینگ لیڈرز شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں شرکاء کا چناو تجربے کی بنیاد پر سخت جانج پڑتال کے بعد ٹیسٹ انٹرویو کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں لیڈرز کو مستقبل قریب کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے تیار کرنا ہے۔ اس پروگرام سے گلگت بلتستان میں لیڈرز کے ٹریننگز کو فروغ حاصل ہوگا اور اس طرح کے مواقعے سے مستقبل میں ینگ لیڈرز پیدا ہونگے اور گلگت بلتستان کو بین الاوقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوگی۔ جمیلہ امان نے یو کے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور جمیلہ امان کی اس طرح کے پروگرامز میں حصہ لینا پورے گلگت بلتستان کے طالبات کے لیئے مشعل راہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button