جرائم

بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی اعلی افیسران کی خدمات پر

bomb

گلگت (بیورو رپورٹ ) صوبائی دارلحکومت میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی اعلی افیسران کی خدمات پر لگا دی گئی ھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ گلگت کو کچھ عرصہ قبل فراہم کی جانے والی گاڈی محکمہ پولیس کے افیسران نے ذاتی مقاصد کے لیے استمال کرنا شروع کردی ھے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے ذمدار افیسرز گاڑی کو ذاتی ضرورت کے تحت استمال کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے انتھائی اھمیت کی حامل گاڑی کا استمال ان مقاصد کے لیے نہیں ھو رہا ھے جس کے لیے اس کی خریداری کی گئی ھے۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے چیف سکریٹری گلگت بلتستان، سکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل اف پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

یاد رھے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کی گاڈیوں کا ناجائز استمال کوئی نئی بات نہیں ھے۔ سرکاری افیسران اور ان کے بیوی بچے سرکاری گاڑیوں کے غیر قانون استمال میں ملوث ہیں جن کی میڈیا میں نشاندھی کے باوجود ایکشن نہیں لیا جاتا ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button