سیاستگلگت بلتستان

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 24 جون کو طلب، وزیر اعلیٰ، اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا

گلگت (عبدالرحمن بخاری) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا پہلا اجلاس 24 جون کو طلب کرلیا گیا ھے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جاے گا ۔

باخبر ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ قانون ساز اسمبلی کے موجودہ سپیکر وزیر بیگ نے اسمبلی کا پہلا اجلاس 24 جون کو طلب کرلیا ھے اور سمری کو حتمی منظوری کے لیے گورنر کو بیھج دی ھے۔

پہلے اجلاس میں قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ عمل میں لایا جاے گا۔ اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل مخصوص نشتوں پر امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جاے گا۔ 23 جون کو خواتین کی 6 اور ٹیکنو کریٹس کی 3  سیٹوں پر چناؤ ھوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button