گلگت بلتستان

گلگت: رمضان سستا بازار ناکام، یوٹیلٹی سٹورز پررمضان پیکج کا اطلاق نہیں ہو سکا

گلگت ( فرمان کریم) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں رمضان سستا بازارکا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام بازار سے مہنگے داموں سبزیاں ، میوہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔ رمضان سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت تاجریونین کے صدر حاجی جمعہ خان نے تاجروں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرنے کے باوجود سستا بازار میں حصہ نہیں لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹی پارک کے احاطے میں رمضان سستا بازار کے لئے 4دنوں سے شامیانے نصب کئے تھے لیکن بدقسمتی سے اس 4دنوں میں تاجر یونین کی طرف سے کوئی شرکت نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے شامیانے اُٹھا لی۔ اس طرح یہ رمضان سستا بازار مکمل طو ر پر ناکام ہو گیا۔ اب عوام بازار میں مہنگے داموں اشیاء خوردنوش خرید نے پر مجبور ہیں۔

دوسری طرف سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پر اب تک رمضان پیکج کا اطلاق نہیں ہو سکا ہے۔ رمضان کا دوسرا عشرہ گزرنے کے بعد بھی سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button