سیاستگلگت بلتستان

اپوزیشن میں بیٹھ کر مثبت کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ, رضوان علی اور کاچو امتیاز

2گلگت( فرمان کریم ) قائد حزب اختلاف قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، ممبر قانون سازاسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم رضوان علی اور کاچو امتیاز نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر مثبت کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ اور گلگت بلتستان کے آیئنی حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے۔ میرٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں، مذہبی اور رشتہ داری کی بنیاد پر نوازنے کی شدید مخالفت کرین گے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دورہ گلگت پریس کلب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا۔ آیندہ بھی صحافی اخبارات کے ذر یعے ایشوز کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ ان ایشوز اور مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کرسکےاور عوامی مسائل کے حل ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر سہولیات اور حقوق دینے کے لئے مثبت کردار ادا کرنیگے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے میں کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ۔ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو نمایندگی دی جائیں اورجب یہاں کے عوام کو بنیادی آیئنی حقوق ملے گی تب اکنامک کوریڈور بنے گا۔ اکنامک کوریڈور کی تعمیر سے گلگت بلتستان ترقی کریئگا۔ مگر یہاں کے عوام کو نمایندگی ضروری ہے۔ امن وامان ہماری ترجیح ہو گی۔ امن ہو گا تو خط ترقی کرئیگا۔ اس لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ اسمبلی میں صحافت سے تعلق رکھنے والوں کے حق کے لئے آواز بلند کر ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button