گلگت بلتستان

یوٹیلیٹی سٹورز میں رمضان پیکیج محض خواب ثابت ہوا

شگر(عابد شگری) حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز میں رمضان پیکیج محض خواب ثابت ہوا۔ بیشتر خوردنی اشیاء سمیت کئی دیگر اشیاء یا تو موجود ہی نہیں یا ختم ہونے کے بعد دوبارہ پہنچا نہیں ۔ تفصیلات کیمطابق حکومت کی جانب سے یوٹیللٹی سٹورز پر عوام کیلئے خصوصی رعایتی نرخ کےاعلان پر عوام میں زبردست جوش وخروش اور خوشی پایا جارہا تھا جوکہ محض کچھ دن ہی قائم رہ سکے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روزمرہ ضرورت کی اشیاء اور اشیاء خوردنی ختم ہونے کے بعد دوبارہ اسٹاک نہیں لایا گیا۔ جس کی وجہ سے رمضان پیکیج کا خاطر خواہ فائدہ عوام تک پہنچنے سے رہ گیا۔

لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور میں کچھ اشیاء مارکیٹ سے ارزان ریٹ پر دستیاب تھے جن میں چاول،چینی ،دال اور گھی شامل ہیں۔ جو کہ رمضان کی پہلی عشرے میں ہی ختم ہوچکا ہے۔ جس کے بعد دوبارہ یہ اشیاء نہیں پہنچ پایا ہےجو کہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔ لوگوں نے یوٹیلیٹی سٹورزکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روزمرہ کی اشیاء کے فراوانی کو یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button