گلگت بلتستان

سلترو میں ایس کام کا ٹاور دوسال گزرنے کے باوجود بھی فعال نہ ہوسکا

سلترو(نمائندہ خصوصی) سلترو میں ایس کام کا ٹاور دوسال گزرنے کے باوجود بھی فعال نہ ہوسکا،عوام کو مواصلات کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ایس کام نے سلترو میں ٹاور کی تنصیب کی اس کے علاوہ مشہ بروم میں بھی دو ٹاور لگائے گئے، تاہم مشہ بروم میں موجود ٹاور فعال ہیں اور عوام کو مواصلات کی سہولیات مل رہی ہیں،لیکن سلترو میں موجود ٹاور ابھی تک فعال نہ ہوسکا ۔ عوام اکیسویں صدی میں بھی مواصلات کی سہولت سے محروم ہیں اور وہ اپنے عزیزو اقارب سے رابطے نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات اور مایوسی کا سامنا ہے۔ ٹاور کو فعال کیے جانے کی افواہوں نے عوام کو زہنی مریض بنادیا کیونکہ نہ تو ٹاور فعال ہوسکا ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ذریعہ ہے۔

سلترو کے عوام اور عمائدین نے ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ دوسرے علاقوں کی طرح سلترو کے عوام کو بھی مواصلات کی سہولیات فراہم کریں۔ دوسرے علاقوں میں سروس بہت شاندار ہے اور دور دراز کے علاقوں میں ایس سی او سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس لیےاعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سلترو میں موجود ٹاور کو فوری طور پر فعال بنانے کے احکامات دیں اور عید سے قبل ہی ٹاور کو فعال بناکر رابطے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button