گلگت بلتستان

پارٹی میں نئی روح ڈالنے کیلئے عمران ندیم کو پارٹی کا سربراہ بنایا جائے

شگر(عابد شگری) گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کوسابق حکومت میں شامل افراد اور عہدیداروں کی کرپشن اوربد انتظامی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ چیئر مین بلاول بھٹوکو فوری نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو ازسر نو تشکیل دینا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کو دوبارہ منظم پارٹی بنانے کیلئے باصلاحیت لیڈر اورپی پی پی کی واحد رکن اسمبلی عمران ندیم کو قیادت سونپنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی میں مقیم بلتستانی طلبہ کی ایک غیر معمولی میٹنگ میں ایک قرارداد میں کیا ۔

قراداد کیمطابق پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو سابق حکومتی شخصیات اور پی پی کی صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کی کرپشن اوربد انتظامی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ چیئر مین بلاول بھٹو کو فوری طور اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔ گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا مگر یہ مضبوط قلعہ کرپٹ لوگوں کا نذر ہو گیا۔ پارٹی میں نئی روح ڈالنے کیلئے عمران ندیم کو پارٹی کا سربراہ بنایا جائے تاکہ پی پی ایک بارپھر گلگت بلتستان میں اپنا وہ مقام بناسکیں ۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے دوران مرکزی قیادت جس میں ندیم افضل چن، خور شید شاہ، قمر زمان کائرہ اور شہلا رضا شا مل تھے نے شگر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن جیتنے پر عمران ندیم کو مرکزی عہدہ دیا جائے گا۔ شگر کے عوام نے پارٹی کا ساتھ دیا اور پی پی پی کو واحد سیٹ جیتا کر گلگت بلتستان سے صفا یا ہو نے سے بچا یا۔ اب وقت آگیا ہے کہ قائدین بھی اپنا وعدہ پورا کریں اور عمران ندیم کو صوبائی صدر بنائیں۔ اجلاس میں غلام نبی، محمد جواہر، محمدجوہر، اقبال، زاہد شگری اور طلبا کی ایک کثیر تاتعداد نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button