نائب قاصد کی پوسٹ کو اندرون خانہ پر کرنے کی کوشش،امیدوار

شگر(عابد شگری) محکمہ مال شگر میں نائب قاصد کی پوسٹ کو اندرون خانہ پر کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں بنانے دینگے۔اگر ایسا کیا گیا تو دس سالوں سے خدمات انجام دینے والوں کے گلا گھونٹنے کی مترادف ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار شگر اے سی آفس اور تحصیل آفس میں نائب قاصد کی امیدواروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ ہم لوگ شگر تحصیل اور اے سی آفس میں گذشتہ کئی سالوں سے ریگولر ہونے کی امید میں بغیر کسی معاوضے کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ شگر اے سی آفس میں ایک نائب قاصد کی پوسٹ خالی ہوا تھا۔ ہمیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس پوسٹ کواندرون خانہ پر کرنے کیلئے کوششیں ہو جاری ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ہمارے ساتھ انتہائی ناانصافی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پوسٹ کو باقاعدہ ٹیسٹ انٹریو کے ذریعے ہم میں سے کسی کو لیا جائیں،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments