تعلیمگلگت بلتستان

سلترو مندک میں پرائمری سکول کےقیام کا مطالبہ

سلترو(نمائندہ خصوصی) سلترو مندک اکیسویں صدی میں بھی ایک نان فارمل اسکول کے رحم کرم پر ہے۔ اس پسماندہ گاوں میں ایک بھی پرائمری سکول نہیں ہے جس کی وجہ سے 45گھرانوں کے بچے تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں اور والدین اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے سخت فکر مند ہیں۔ عوامی نمائندوں نے کئی بار سلترو مندک میں پرائمری سکول کو اپنے منشو ر میں رکھا لیکن کئی سال گزرگئے لیکن وہ وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوسکا۔

علاقے میں ایک نان فارمل سکول ہے جس میں دو ٹیچرز ہیں۔ لیکن نان فارمل سکول میں معیاری تعلیم نام کی کوئی چیز نہیں۔ سکول میں صرف وقت گزارا جاتا ہے۔ ،جدید سلیبس کے مطابق سکول میں پڑھائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس وجہ سے علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی۔ علاقے کے عوام نے منتخب نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مندک میں ایک پرائمری سکول کا قیام عمل میں لایا جائے اور تب تک کیلیے فوری طور پر ایک گورنمنٹ ٹیچر کو نان فارمل سکول میں تعینات کیا جائے، تاکہ بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

عوا م کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول کا قیام فوری طور پر ممکن نہیں ہے تو ایک ریگولر گورنمنٹ ٹیچر کی تعیناتی ممکن ہے اور ریگولر ٹیچر کی فوری طور پر تعیناتی یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button