Uncategorized

فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان میں دی لرننگ اکیڈمی گلگت کا شاندار رزلٹ

گلگت (شہزاد برچہ) فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان میں کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر نگرا نی چلنے والے تعلیمی ادارہ دی لرننگ اکیڈمی گلگت نے میدان مار لیا۔ امتحان میں شامل46 طلبہ و طالبات میں سے 28 نے +A، طلبہ6 طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ،8 طلبہ نے A گریڈ جبکہ صرف 4 طلبہ نے B گریڈ حاصل کیے۔ دی لرننگ اکیڈمی سکول کی جماعت دہم کی تمام طالبات نے A+ گریڈ حاصل کیا۔

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کے پرنسپل قربان علی نے تمام طلبہ و طالبات کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس کامیابی میں ادارے کے تمام اساتذہ کی محنت شامل ہے۔ علاقہ کے عمائدین اور سماجی حلقوں کی طرف سے دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔۳ سال کے مختصر عرصے میں سکول کی جانب سے ناقابل یقین کارکردگی دیگر ادارں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button