گلگت بلتستان

حکومت سازی میں ہنزہ نگر اور غذر مکمل طور پر نظر انداز،اسکردو سے واحد وزیرکا حلف لینے سے انکار

oath 2ہنزہ ( خبر نگار خصوصی ) گلگت بلتستان میں حکومت سازی مرحلہ وار جاری، وزارتوں کی بندربانٹ ، ہنزہ نگر اور غذر مکمل طور پر نظر انداز ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2015کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی جس سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی حکومت بنی اور اپنے حکومت سازی کے دوران ہنزہ نگر اورغذر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جس سے ہنزہ نگر اور غذر کے عوام میں مایوسی پھیل گئی۔

گلگت بلتستان میں انصاف اور سارے علاقوں اور مسالک کو نمائندگی دینے کے دعوے دار پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے ایک ہی ضلع کو 3تین اور باقی 2اضلاع کا مکمل طور پر نظرانداز کیا ۔

منگل کے روز وزراء کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سے 6وزراء نے حلف لیا لیکن سکردو کے اکبر تابان نامعلوم وجوہات کی بنا پر حلف نہیں لے سکے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنماء و ممبر قانون ساز اسمبلی میر غضنفر دیکھتے ہی رہ گئے اور خواتین کی مخصوص نشست پر رکن بننے والی ان کی اہلیہ رانی عتیقہ کو کوئی وزارت نہ مل سکی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button