گلگت بلتستان

پھسو، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن دو مہینے میں ایک تار ٹھیک نہیں پایا

sco Iman karim

پھسو گوجال ہنزہ : رپورٹ (آصف سید) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزینش (ایس سی او) نے نااہلی اور غفلت کی انتہا کر دی، گزشتہ دو ماہ سے پھسو گاوں میں فائبر کٹ جانے سے ٹیلی فون کا نظام تاحال منقطہ ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے سے پھسو گاؤں میں بھٹورہ ان ہوٹل اور ایس سی او ایکسچیج سے چند قدم کی مصافت پرسپشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی فائبر کٹ جانے سے ٹیلی فون کا نظام تاحال منقطہ ہے، جس کی وجہ سے لینڈ لائن فون صارفین گزشتہ دو ماہ کے عرصے سے ٹیلی فون کی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صارفین کی شکایات پر ایکسچینج کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے خرابی کی رپورٹ متعلقہ محکمہ کو کر دی ہے مگر بحالی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائی گئی ہے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث صارفین کو ایمرجنسی کی صورت میں اور اندرون و بیرون ملک اپنے پیاروں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ ایس سی او صارفین کا کا کہنا ہے کہ لائن رینٹ ہم سے ماہوار برابر وصول کی جاتی ہے مگر بحالی کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات ابھی تک نہیں اٹھائی گئی اور نہ ہی انہے کوئی پوچھنے والا ہے اسی سلسلے میں صارفین نے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن، چیف سیکریٹری،  کورکمانڈر گلگت بلتستان اور رُکن گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میرغضنفرعلی خان سے گاؤں کا مواصلاتی نظام فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button