گلگت بلتستان

سکردو، زمین کے تنازعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 16 افراد کے خلاف مقدمات درج

سکردو (محمد اسحاق جلال ) حسین آباد میں زمین کے تنازعے پر ہونے والے تصادم کے الزام میں 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ان میں سے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں ماسٹر مبارک اور محمد حسین شامل ہیں پولیس نے واقعے میں ملوث کئی نامعلوم ملزمان کے خلاف بھی تھانہ حسین آباد میں ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم نفری کی کمی کے باعث پولیس کو ملزمان کی گرفتاری میں سنگین مشکلات پیش آرہی ہیں ایس پی سکردو علی رضا نے کہا ہے کہ 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ان میں سے دو گرفتار ہوئے ہیں باقی ملزمان بھی جلد گرفتار کرلئے جائیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے انہیں سزا ملے گی کوئی دباؤ قبول نہیں ہو گا تصادم میں ملوث تمام ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے جو لوگ قانون کے ساتھ کھیلیں گے ان کے ساتھ قانو ن کے تحت سلوک کیا جائیگا قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ زمین کے تنازعے پر تصادم بڑا واقعہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ تصادم میں ملو ث تمام افراد گرفتار کر یں ان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو بھاگنے نہیں دیں گے سب گرفتار ہوں گے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے قانون ہو گا تو معاشرہ ٹھیک ہو گا قانون سے ہٹ کر کام کرنے ولوں کو معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی ادھر ایس ایچ او تھانہ حسین آباد وزیر فرمان علی نے کہاہے کہ جن ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان کے نام فی الوقت نہیں بتا سکتے نام ظاہر کئے گے تو ملزمان کی گرفتاریوں میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور ملزمان ادھر ادھر بھاگ سکتے ہیں اس لئے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام ظاہر نہیں کئے جا سکتے نام بتانے میں قانونی پیچیدگیا ں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پولیس کی نفری کم ہے اس لئے گرفتاریوں میں پیچیدگی پیدا ہو رہی ہے تاہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ تصادم میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات ہو گی کسی ذمہ دار شخص کو بخشا نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تصادم سے بچنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button