گلگت بلتستان

گلگت، ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تجار کا احتجاج، مارکیٹیں بند

1 (1)

گلگت( فرمان کریم) ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی انجمن تاجران گلگت کی کال پر تاجر برادری نے ودہولڈنگ ٹیکس کی نفاذ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کیا گیا۔ منگل کے روز گلگت شہر میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجا مارکیٹں بند کردی ۔مارکیٹں بند ہونے کے باعث عوام ضروریات زندگی بُری طرح متاثر ہوئی۔ انجمن تاجران گلگت کے صدر حاجی جمعہ خان نے ودہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کر ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ایک طرف منتازعہ خطہ قرار دے رہا ہے تو دوسری طرف گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کانفاذ چاہتی ہے۔ جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ حقوق ملے بغیر کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ ایوان صنعت و تجارت نے بھی تاجروں کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سابق صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ودہولڈنگ ٹیکس غیر قانونی ہے۔ جب تک وفاقی حکومت گلگت بلتستان کوحق نہیں دے گا تب تک ٹیکس غیر قانونی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف جو یونین عدالت سے رجوع کرئیگا اُس کی حمایت کرینگے۔ جبکہ گلگت سیمت گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button