گلگت بلتستان

ہوم سیکریٹری اور کمشنر دیامر نے چلاس جیل کا دورہ کیا

HOME SEC

چلاس(ایس ایچ غوری سے)سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے کمشنر دیامر ڈویژن ظفروقار تاج اور ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل چلاس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جیل میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے ملکر ان کے مسائل بھی سنے۔سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں نصب کئے گئے سی سی ٹی کے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل چلاس کے ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ احسان اللہ بھٹہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے حکومت تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے ۔ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر قسم کے کے حالات سے مقابلے کے لئے چوکس ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سکیورٹی ہمیشہ الرٹ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تمام جیلوں فل پروف سکیورٹی انتظامات کررہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اس کی ایک کڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button