کھیل

جشن شگر، پولو مقابلے جاری

Polo shg vs skd
شگر(عابد شگری) جشن شگر و کے ٹو فیسٹیول کے تیسرے روز پولو کے دو فٹ بال کے دو میچ کھیلا گیا جبکہ ہائی سکول شگر اورانٹر کالج شگر کے درمیاں رسہ کشی کا خوبصورت مقابلہ ہوا۔پولو کے پہلے میچ میں روندو اے نے روندو بی کو آٹھ چار سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں شگر کی ٹین نے زبردست مقابلے کے بعد سکردو کی ٹیم کو چھ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ جبکہ فٹ بال کا پہلاسیمی فائنل کے ٹو کلب اور ہائی سکول شگر کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کے ٹو کلب نے باآسانی چار صفر سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ مرکنجہ کلب اور ستارہ جراٗت کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کھلاڑیوں کی آپس میں جھگڑے کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ۔ رسہ کشی میں ہائی سکول شگر کے طلباء نے انٹر کالج شگر کو دو صفر سے شکست دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button