گلگت بلتستان

لوکل گورنمنٹ ایکٹ نافذکرکے اگلے سال بلدیاتی انتخابات کروائیں، سپیکر فدانشاد

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو نافذکرکے اگلے سال تک بلدیاتی انتخابات کروائیں جائینگے تاکہ عوام سے ہی لوگ منتخب ہو جائیں اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد نا شاد نے لو کل کونسل بورڈ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے بحشیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کی انہوں نے مزید کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے بنائے گئے الیکٹورول لسٹوں میں کا فی حد تک غلطیاں ہیں اسلئیے بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے الیکٹورول لسٹیں بنائی جائینگی تاکہ شفاف انتخابات عمل میں لائے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو کام کرنے کی ضروت ہے گلگت بلتستان میں تعلیم یافتہ افراد کی کمی نہیں ہمارا لوگ چاہیں تو پورا ملک کیلئے ایک مشالی معاشرہ بناکر دکھا سکتے ہیں حاجی فدا محمد نا شاد نے کہا کہ عوام ہمیں تجاویز دیں ہم عوامی لوگ ہیں مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کیلئے مفید مشوروں پر عمل کرینگے انہوں نے ممبران اسمبلی سے بھی اس امید کا اظہار کیا کی وہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button