گلگت بلتستان

آئینی کمیٹی کا خاتمہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنا سکتا ہے، بی این ایف

گلگت ( نما ئندہ خصوصی ) با لا ورستان نیشنل فر نٹ کے میڈیا سیل سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی حقوق کے حوالے سے بنا ئی گئی کمیٹی کا ختم ہو نا اس بات کی دلیل ہے کہ پا کستان گلگت بلتستا ن کو کبھی بھی صو بہ نہیں بنا سکتا ہے ایک ڈھونگ رچا کر الیکشن کے دوران عوام کو بے وقوف بنا یا گیا اور اب ان کی اپنی حقیقت عوام کے سا منے آچکی ہے عوام ان وفاق پر ستوں کے گھنا ؤنے چہرے کو پہچان لیں جو وفاق کے لیئے نو کر ی کر کے گلگت بلتستان کے عوام سے جینا کا حق چھین رہے ہیں جب بھی قومی کاز کے لیئے عوام متحد ہوں تو ان وفاق پر ستوں کو اپنے مفا دات خطر ے میں پڑ نے کی وجہ سے قومی رہنما ؤں کے خلاف انتقامی کا روائیاں کر تے ہیں جس کی وا ضح مثال حال ہی میں گلگت بلتستان کے بنیا دی حقوق پر بات کر نے والوں کو پا بند سلا سل کیا گیا لیکن ان کے اس اقدام سے گلگت بلتستان کے عوام کے حو صلے پست نہیں ہو نگے اور گلگت بلتستان کی قوم اپنے حقوق لیکر رہے گی ۔ با لا ورستان نیشنل فر نٹ قومی مفاد کی خا طر ہر قسم کی قر با نی دینے کے لیئے تیار ہے اور قر بانیاں دیتی رہے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button