گلگت بلتستان

عیدکے لئے حفاظتی اقدامات مکمل، پولیس کی چھٹیاں منسوخ

چلاس(مجیب الرحمٰن)موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی تمام چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔پولیس آفیسران اور جوان اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مزید جانفشانی اور تندہی سے خدمات سرانجام دیں۔اور عوام کو پر امن اور کو خوشگوار ماحول دیں۔موجودہ سورتحال کے پیش نظر ضلع دیامر میں اضافی نفری تعینات اور وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔دیامر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ ٹیمیں مربوط آپریشنل کاروائیاں جاری رکھیں گی۔اور سماج دشمن عناصر سمیت قانون کو مطلوب ہر فرد کا شدت سے تعاق جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان نے اپنے ہنگامی دورہ دیامر کے دوران کیا۔آئی جی پی نے اپنے دورے کے دوران شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے سمیت مختلف چیک پوسٹوں کا بھی دورہ کیا۔diamer
اس دوران ڈی آئی جی دیامر استور رینج عنایت اللہ فاروق نے واقعہ چھشی غذر کے بعد دیامر میں جاری آپریشن کی رفتار اور لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔بعد ازاں آئی جی پی جی بی نے تھانہ گونر فارم بابوسر روڈ سمیت شاہراہ قراقرم پر متعین پوسٹوں کا بھی جائزہ لیا۔اور خسوصی ہدایات بھی دیں۔اور سیکیورٹی فورسز کے آفیسران اور جوانوں کے عزم و حوصلے اور ہمت کی تعریف کی۔اور کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آفیسران اور جوانوں کی محنت اور قربانیاں ضرور رنگ لائینگی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے۔قانون شکن عناصر کے خلاف ہر قسم کے نامساعد حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کرنا ملک کی بہترین خدمت اور اولین جہاد ہے۔انشاء اللہ اس مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔
انہوں نے پولیس جوانوں اور آفیسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں اپنے گھر بار سے دور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے خود کو وقف کرنا پولیس ملازمین اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے آفیسران اور جوانوں کا طرہ امتیاز اور قابل تعریف قربانی ہے۔یاد رہے کہ چھشی غذر واقعے کے بعد دیامر میں پولیس نے مجرمان کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔جو تاحال جاری ہے۔جس کی رو سے ضلع دیامر میں گلگت بلتستان پولیس آرمی جی بی سکاؤٹس اور رینجرز کی ٹیموں کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی دیامر استور رینج عنایت اللہ فاروق کی نگرانی میں اس آپریشن کے دوران اب تک متعدد مجرمان اشتہاری اور دیگر مطلوب افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button