سیاستگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے اسیر رہنماوں کی رہائی کے لئے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

گلگت(نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کے قوم پرست اور حق پرست اسیر رہنماؤں کے رہائی کے حوالے سے آج 4اکتوبر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔بالاورستان نیشنل سٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کے زیر اہتمام یہ احتجاجی مظا ہر ہ کیا جا ئے گا۔ جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس ،سول سو سا ئیٹی اور سیاسی سما جی رہنما ء شر کت کر ینگے ۔ اور ان کا مطا لبہ ہے کہ قوم پر ست رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ان قوم پر ستوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے بات کی تھی آزادی را ئے کے اس حق کو چھین کر پا بند سلا سل کر نے کی مزمت کیا جا ئے گا ۔ یاد رہے اسیر رہنما ؤں میں بالا ورستان نیشنل فر نٹ کے رہنما ؤں صفدر علی ،افتخار حسین،وسیم با لاور،افتخار کر بلائی ،حسن خان میموریل سو سا ئیٹی کے کر نل (ر) نادر حسن خان،مدثر،کے این ایم کے اکبر حسین،افتخارجبکہ عوامی ورکرز پا رٹی کے رہنما ء بابا جان ہیں ۔ان تمام قوم پر ست اور حق پرست رہنما ؤں کی رہا ئی کے لیئے احتجاج کیا جائے گا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button