کھیل

گلگت بلتستان کے نوجوان کھلاڑی رحمت جمال نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں گولڈ مڈل حاصل کر لیا، علاقائی ٹیم نے کل 8 تمغے جیتے

300 گلگت (پ ر) قراقرم ناصر تائی کوانڈو اکیڈمی کے کھلاڑی رحمت جمال نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نیشنل تائی کوانڈو چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا،آرمی،ریلوے کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بہترین کارکردگی پر پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد نے 10 ہزار روہے کا خصوصی انعام دیا انہیں اسلام آباد میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیشنل کیمپ میں شامل کیا،جوکہ مارچ2016 میں اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے۔

گلگت بلتستان تائی کوانڈو کی ٹیم نے اسلام آباد میں منعقد نیشنل تائی کوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کی۔ جس میں 8 مرد کھلاڑی اور6 خواتین شامل تھیں۔ ٹیم نے کل ملا کے مختلف کیٹگریز میں 8 میڈلز حاصل کئے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی دفعہ گلگت بلتستان کے تائی کوانڈو کے کھلاڑیوں نے نیشنل سطح کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔لیکن حکومتی سطح پر کوئی خاص توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button