تعلیم

معیاری تعلیم کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ایم ایل اے عمران ندیم

Imran Nadeem at Madrasa almehdi copy

شگر(عابد شگری)ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ بہتر اور معیاری تعلیم کا فروغ ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔علاقے میں تعلیم کافروغ کرنے والوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شگر میں معیاری تعلیمی اداروں کی فروغ کیلئے سرکاری و نجی اداروں سے ملکر بہتر حکمت عملی طے کی جائے گی ۔سوشل امپرومنٹ مومنٹ کی تعلیم کیلئے کی جانے والی کاؤشیں حوصل افزاء، قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مہدی منتظر حسن آباد شگر کی دورے کے موقع پر مدرسہ انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔اس سے پہلے جب وہ مدرسہ اور ہاسٹل پہنچے تو پرنسپل اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔اس موقع پر انہیں مدرسہ اور بوائز اور گرلز ہاسٹل کے بارے میں پرنسپل مدرسہ مہدی المنتظر محمد علی منتظر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سات سال پہلے بیس طلباء پر مشتمل ایک چھوٹے سے کمرے سے شروع ہونیوالے یہ مدرسہ اب ایک تحریک بن چکا ہے۔اس وقت شگر سنٹر میں تین جگوں پر سکول ہاسٹل کیساتھ چل رہا ہے جس میں تقریبا ساڑھے چھ سو طلباء و طالبا ت داخل ہے۔ یہ طلباء و طالبات بیک وقت مروجہ تعلیم اوت اسلامی تعلیم ساتھ حاصل کررہے ہیں۔محمد علی منتظرنے کہا کہ وہ ایک جذبے کیساتھ اس میدان میں ہیں۔ہم نے اپنے تمام اثاثہ علاقے میں سفید پوش گھرانوں کی بچوں کی بہتر تعلیم پر وقف کیا ہوا ہے۔اس لئے انہیں ان کے محلے کے تمام لوگوں بلاتفریق مسلک کے تعاؤن حاصل ہے۔سکول کیلئے مقامی مخیرافراد کی تعاؤن سے بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔جس کیلئے لوگوں کی تعاؤں کی اشد ضرورت ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم شگری نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ان کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔علاقے میں جہاں کہی بھی تعلیم کیلئے کوشش کی جارہی ہو ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔سوشل امپرومنٹ مومنٹ کی تعلیم کیلئے کی جانے والی کاؤشیں حوصل افزاء، قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔اس عمل کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہیں۔اس کیلئے بہتر حکمت عملی کیساتھ ایک مستقل ذرائع پیدا کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ اس نظام کوتسلسل کیساتھ جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ اس نظام کی تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے ہر قسم کی تعاؤن کرینگے۔اس موقع پرانہوں زیر مدرسہ و ہاسٹل کا بھی دورہ کیا گیا اور کام کا جائزہ لیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button