گلگت بلتستان

وزیر اعلی آج ضلع شگر کا افتتاح کریں گے، تیاریاں مکمل

IMG_20151009_175113

شگر(عابد شگری)وزیر اعلی گلگت بلتستان آج شگر کا دورہ کرینگے اس موقع پر وہ شگر ضلع کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔اس سلسلے میں ساری تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ ہائی سکول شگر میں وزیر اعلی ٰ کی خطاب کیلئے پنڈال سج چکا ہے جبکہ کراؤڈ کیلئے تین ہزار کرسی بھی لگا دیا گیا۔ ہائی سکول شگر کے گراؤنڈ کے چاروں طرف وزیر اعلی اور وزراء کی خیر مقدمی کیلئے بینرز اور پینافلیکس سے بھر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی کی شگر آمد کی رواستوں کو بھی خیر مقدمی بینرز اور پینافلیکس سے خوب سجا دیا گیا۔وزیر اعلی ٰ صبح دس بجے سکردو سے شگر کیلئے روانہ ہونگے اور گیارہ بجے دن شگر کی عوام سے خطاب کرینگے اور شگر ضلع کا باضابطہ اور باقاعدہ افتتاح کرینگے۔شگر کی عوام امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی اپنے خطاب میں شگر کی نوزائید ضلع کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کرینگے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button