تعلیم

ہنزہ میں عالمی ہفتہ خلا اختتام پزیر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ہنزہ (اکرام نجمی)عالمی ہفتہ خلا کے مناسبت سے رنگارنگ تقریبات کا اختتامی تقریب ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ثوبیہ مقدم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول سالانہ اکتوبر میں ان تقریبات کا انعقاد کرتا ہے تقریبات کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری اور واٹر راکٹ لانچنگ کے علاوہ خلا سے متعلق مصوری کا بھی مقابلہ ہوتا ہے اور بچوں میں خلا سے متعلق اگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

Sobia Muqaddam

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ان تقریبات کو رنگا رنگ پروگراموں کے زریعے لوگوں کیلئے نہایت دلچسپ بنایا گیا تھا جن میں ڈرامے ،ثقافتی رقص ،بچوں کے درمیان رسہ کشی کے علاوہ تقریری و مصوری کے مقابلے شامل تھے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کیلئے سپارکو کی طرفسے خلائی دوربینوں کے علاوہ دیگر قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت اور امور نوجواناں ثوبیہ مقدم نے کہا کہ میں جنت نظیر ہنزہ میں آکر نہایت خوشی محسوس کرتی ہوں انشااللہ اگلے سال ہم ملکر اس پروگرام کو اور بھی شاندار طریقے سے منائینگے انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے کہ نوجوانوں کے مسائل کو بڑے لیول پر حل کریں اس سلسلے میں ہم نے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمان کے قیادت میں گلگت بلتستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریگا۔

Sobia Muqaddam 2

صوبائی وزیر نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو تیس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ۔

یاد رہے کہ عالمی ہفتہ خلا کے مناسبت سے یہ تیسرا اور آخری پروگرام تھا اس سے قبل اس طرح کے دو پروگراموں کا انعقاد بھی ہاسی گاواسکول اینڈ کالج کریم آباد میں کامیابی کے ساتھ ہوچکا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button