گلگت بلتستان

ہنزہ، علی آباد میں گیارہ ہزار والٹ بجلی کی لائن موٹر سائیکل پر گر گئی

Untitled-1

ہنزہ ( اجلال حسین ) علی آباد مین بازار کالج چوک میں اچانک بجلی کی تارگر گئی۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان بال بال بچ گیا، گز شتہ روزضلع ہنزہ کے مصروف ترین بازار علی آباد کالج چوک کے مقام پر گیارہ ہزار والی ٹرانسمیشن لائن اچانک گر گئی۔ موقع پر موجود التت ہنزہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تار اچانک گرکرموٹر سائیکل پرلگ گئی،تاہم نوجوان بائیک گرنے کے فورا بعد کھڑا ہوگیا، اور تار سے دور چلا گیا، جس کی وجہ سے اسے بجلی کاکرنٹ نہیں لگا۔

کالج چوک علی آباد کے ادد گرد کے دکانداروں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹرانسمیشن لائن کا گرنا معمول کا حدثہ بن چکا ہے محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے حکام کو بار ہا کہنے کے باوجولائین کو ٹھیک کرنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں، اور ان کی غفلت کی وجہ سے مصروف ترین چوک علی آباد میں کوئی بڑا واقع رونما ہو سکتا ہے۔دکانداروں نے مزید کہا کہ بجلی کی اس خطرناک لائین کو ٹھیک نہیں کیا تو کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتی ہے ا س کی تمام ترتر ذمہ داری محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے حکام پر عائد ہوگی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button