گلگت بلتستان

شگر کے لئے مختص گندم کے کوٹے میں خورد برد کا انکشاف، ساڑھے چار ہزار بوریوں کے متعلق کسی کو نہیں معلوم

Wooden Scoop Flour Shotشگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) شگر کے ترجمان نذیر احمد نے کہا ہے کہ ضلع شگر کے دو یونین کونسلوں مرکنجہ اور مرہ پی کیلئے ماہانہ 300بوریاں فی یونین کونسل مختص ہیں لیکن جنوری سے لیکر اب تک صرف 600بوریاں ہی ایشو کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سول سپلائی کے حکام کو کئی بار فریاد اور گزارشات کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر فوڈ ڈپارٹمنٹ مومن جان کو بھی اسی سلسلے میں کئی بار التجائی فون کیا گیا ہے اور انہوں نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن مسئلہ ابھی تک جوں کاتوں پڑاہوا ہے۔

پچھلی دفعہ ڈائریکٹر فوڈز سے رابطے پر انہوں نے بتایا ہے کہ شگر کے تمام یونین کیلئے مختص کوٹہ اگست تک فراہم کیا جاچکا ہے اور محکمہ کے پاس کوئی بقایا نہیں۔اگر واقعی میں کوٹہ کا گندم فراہم کیا گیا ہے تو سوال یہ ہے کہ دونوں یونین کونلسز کے لئے مختص ساڑھے چار ہزار بوری گندم کہاں گیا؟ اسے زمین کھا گئی یا آسمان؟عوام میں تقسیم نہیں ہوا ہے۔

شگر کے ڈپو میں جنوری سے لیکر اب تک صرف 1200بوری گندم ایشیو ہوا ہے۔ جبکہ محکمہ سول سپلائی حکام شگر کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر خوراک حاجی جانباز خان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ شگر کے گندم میں ہونے والی گھپلوں کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث حکام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے جبکہ شگر کے ان دو یونین کیساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے بقایا گندم فراہم کرنے کا حکم دے دیا جائے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button