گلگت بلتستان

ضلع شگر کے147 امام بارگاہوں اور مساجد میں محرم الحرام کی مجالس منعقد ہونگی

شگر(عابد شگری) ضلع شگر کے 147 امام بارگاہوں اور مساجد میں محرم الحرام کی عشرہ مجالس منعقد ہوگی اور37مرکزی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔جس کی سکیورٹی کیلئے صرف پنتالیس سے پچاس پولیس اہلکار متعین۔محرم الحرام کے آمد کیساتھ دنیا بھر کی طرح ضلع شگر کے چھوٹے بڑے قصبوں اور محلوں میں مجلس حسین ؑ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔صبح سے لیکر رات گئے تک مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کےمطابق ضلع بھر میں ڈیڑھ سو کے قریب مساجد اور امام بارگاہوں میں عشرہ محرم کی مجالس برپا ہوگی۔جبکہ 37کے قریب چھوٹے اور بڑے ماتمی ،ذوالجناح اور علم کے جلوس برآمد ہونگے۔ان میں سے10امام باگاہوں کو حساس قراردیا جاچکا ہے۔ ان مجالس اور جلوسوں میں سکیورٹی کیلئے اس وقت شگر کے مختلف تھانوں میں تقریبا 25سے 30پولیس جوان تعین ہے جبکہ سکردو سے خصوصی طور پر 20نفری کو مجلس ڈیوٹی کیلئے بلائی گئی ہے۔ملکی حالات اور خطرات کے پیش نظر پاکستان بھر میں مجالس کے دوران امام بارگاہوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جارہی ہے لیکن اتنی کم نفری کیساتھ ایک ضلع کی سکیورٹی سوالیہ نشان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button