گلگت بلتستان

ضلع شگر کی ہونہار طالبہ معصومہ مریم کمیشنڈ آفیسر بن گئی، بہترین کیڈٹ کا اعزازحاصل

IMG_5321 copy

گلگت ( نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان کی نوزائیدہ ضلع شگر کی ہونہار طالبہ معصومہ مریم شگری بلتستان کی پہلی کمیشنڈ افسر بن گئیں۔کاکول میں ہونے والے پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ اؤ ٹ پریڈ کی تقریب میں معصومہ شگری کو بہترین کیڈٹ قرار دیتے ہوئے کمانڈنٹ کین کا اعزاز دیا گیا۔کیپٹن معصومہ شگری نے اپنی تعلیمی کیئریئر کے ہر امتحان کی طرح اس دو سالہ پی ایم اے لانگ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ کیپٹن معصومہ گلگت بلتستا ن کی پہلی آرمی آفیسر ہے ، جنھوں نے یہ اہم اعزاز حاصل کیا اور انہیں بلتستان کی واحد آرمی آفیسر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔معصومہ شگری نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور NUSTاسلام آباد سے انجیئرنگ میں ایف ایس سی کیا۔ ان کا تعلق نوزائیدہ ضلع شگر خاص کے گاؤ ں ہیلم گڑونگ سے ہے۔ وہ کراچی میں مقیم معروف بزنس مین فداحسین شگری کی صاحبزادی ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوامی حلقوں میں گلگت بلتستان کی سپوت معصومہ شگری کی اس اعلیٰ کارکردگی اور واحد کمیشن آفیسر بننے پر خوشی کی لہر دوڑی ہے اور اسے ضلع شگر کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button