ماحول

وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کی غلط پالسیوں نے تحفظ جنگلات کا قدیم نظام تباہ کر دیا، گوہر آباد کے عمائدین کی دہائی

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عمائدین گوہر آباد نمبردار گل میر ،نمبردار شکور احمد،عباد اللہ ایڈوکیٹ ،محمد عالم ایڈوکیٹ ،رحمت ظہور،مجیب الرحمان ،امتیاز احمدو دیگر نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کنزویشن سوسائٹی کی غلط پالیسیوں کی بدولت گوہر آباد تحفظ جنگلات کا صدیوں سے رائج نظام تباہ ہو گیا ہے ۔وائلڈ لائف کے منیجر میور خان نے جعلی پروگراموں کے ذریعے عوامی اتفاق و اتحاد میں فساد کے بیج بو رہا ہے۔ضلع دیامر میں گوہر آباد واحد گاؤں تھا جس میں عوامی سطح پر جنگلات کو تحفظ حاصل تھا ،لو گ صدیوں سے رائج تحفظ جنگلات کمیٹی کے ذریعے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکے ہو ئے تھے۔پو رے دیامر میں صرف گوہر آباد کے جنگلات ٹمبر مافیا کی تباہ کاریوں سے محفوظ تھے۔WCSکے منیجر نے ایک خفیہ اور نام نہاد معاہدہ جو چند وڈیروں اور مخصوص لو گوں کے ساتھ چلغوزہ کی مارکیٹنگ کے حوالے سے کر نے پر گوہر آباد کے عوام مشتعل ہو گئے اور متفقہ طور پر ایک قرارداد سیکریٹری جنگلات اور پراجیکٹ کواڈنیٹر تک پہنچائی تھی ۔وائلڈ لائف کنزویشن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں بے اتفاقی پیدا ہو ئی جس کی بدولت چلغوزہ تباہ ہو گیا ۔wcsحکام نے عوام کو اعتماد میں لیئے بغیر مخصوص لوگوں کے ساتھ جعلی معاہدے کر رکھے ہیں جس کا ننانوے فیصد لو گوں کو علم نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریڑی، وزیر جنگلات اور سیکریڑی جنگلات وائلڈ لائف کنزویشن سوسائٹی کے خلاف انکوائری کرائیں تاکہ جنگلات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button