گلگت بلتستان

گلگت، حکومت جلوس سے واپسی پر عزاداروں پر حملے کے مجرموں کو گرفتار کرے، امامیہ کونسل کا مطالبہ

گلگت(پ ر) مرکزی امامیہ کونسل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض شر پسند عناصر گلگت بلتستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ جلوس عزاء سے واپسی پر عزاداروں پر حلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر حکومت امن قائم کرنے میں مخلص ہے تو گزشتہ رات کے واقع میں ملوث افراد کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے بصورت دیگر ہم سمجھنے پر مجبور ہونگے کہ حکومت امن قائم کرنے میں مخلص نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبران کونسل نے گزشتہ رات ہونے والے واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ واقع ایک ٹیسٹ کیس ہے حکومت اس کیس کو قومی ایکشن پلان کے تحت چلائے اگر اس طرح واقعات ہوتے رہے تو گلگت بلتستان کا امن ایک دفعہ پھر خراب ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا فورس کمانڈر، چیف سیکرٹری، وزیر اعلیٰ، آئی جی پی اس واقع کو سنجیدگی سے لے اور شر پسندوں کو قرار واقع سزا دے تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔ بصورت دیگر مرکزی امامیہ کونسل آئندہ اجلاس میں اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button