گلگت بلتستان

زلزلے کے بعد گلگت-استور روڑ تین مقامات پر بلاک ہو گیا ہے، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے

استور (سبخان سہیل) شدید زلزلے کے بعد گلگت-استور روڑ تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگیا ہے۔ تھلیچ، مشکن، اور ہر چو کے مقامات پر زلزلے کی وجہ سے سلایڈینگ ہوئی ہےجس کے بعد روڑ بلاک ہوگیا ہے۔ تاہم شدید زلزلے سے تک کسی قسم کے مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع ابھی تک نہیں ملی ہے۔

استور اور مضفات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ استغفار کا ورد کرتے ہوئے نظر آئے۔اور اپنے پیاروں کی خیریت پوچھنے کے لیے فون کرتے ہوئے نظر آئے۔

زلزلے کے جھٹکے تقریبا ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

دوسری جانب استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، چلم، رٹو، کالا پانی، میر ملک سمیت دیگر علاقوں میں ایک سے دو ٖفٹ کے قریب برف پڑی ہے۔ جبکہ ہیڈ کواٹر عیدگاہ اور گوریکوٹ میں شدید بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ بالائی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہے گئے ہیں۔ شدید بارش اور برف بھاری سے کاروباری زندگی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button