گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ میں تعلیمی اداروں کی عمارتیں زلزلے سے شدید متاثر

ہنزہ( اجلا ل حسین اور دیگر) ہنزہ کے سرکاری تعلیمی ادارے ایک دن کی چھٹی کے بعد آج کھل تو گئے، لیکن زلزلے کے نشانات سکولوں اور کالجوں کی عمارتوں پر دراڑوں کی شکل میں نقش دکھائی دیتے ہیں۔

زلزلے نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آبادہنزہ، گرلز ہائی سکول علی آباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریم آباد، پرائمری سکول بریشال کے علاوہ گوجال میں واقع بوائز ہائی سکول گلمت اور مڈل سکول شمشال کی عمارتوں کو عمارتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

بوائز کالج ہنزہ کیعمارت میں خطرناک دراڑیں پڑ گئیں ہیں، جس کی وجہ سے عمارت میں نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کے لئے غیر محفوظ ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف گرلز گورنمنٹ ہائی سکول کریم آباداور گرلز ہا ئی سکول علی آباد و گوررنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد کے امتحانی ہال اور کمپیوٹر روم زلزلے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ جبکہ کالج کے دیگر کلاس رومز میں بھی دراڈیں پڑ چکی ہیں۔

زلزلے نے گرلز گورنمنٹ ہائی سکول کریم آباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد کی عمارت کو بھی نہیں بخشا ہے۔ عمارتیں پرانی ہونے کی وجہ سے زلزلے سے متاثر ہوئی ہیں۔

طباء کے مطابق کالج اور سکول انتظامیہ نے طلباء کو کلاس رومز میں احتیاط سے بیٹھے کے علاوہ زلزے کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیرسے بھی آگا ہ کیا ہے۔

طلباء اوروالدین نے وزیراعلی گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لے کر تعمیر نو اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے قومی اثاثوں کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لئے محفوظ عمل گاہیں بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے۔ اور اگر عمارات کی حالت زیادہ خراب ہو تو متبادل جگہوں پر درس و تدریس کا عمل جاری رکھا جائے، تاکہ تعلیمی عمل بغیر خوف و خطر آگے بڑھ سکے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button