گلگت بلتستان

دو سالوں کے بعد تعمیر ہونے والا ہائیڈل پاور سٹیشن ایک ہفتہ تجرباتی بنیاد پر چلنے کے چند منٹ بعد ٹرپ کرگیا، عوام کے نصیب میں اندھیرے

    گانچھے (محمد علی عالم ) دو میگاواٹ تھلے فیز ٹو ہائیڈرل پاور ایک ہفتہ ٹیسٹ بیس پر چلنے کے بعد ٹرپ کر گیا عوام کو صرف چند منٹ کے لئے فیز ٹو ہائیڈرل پاور تھلے کا بجلی نصیب ہوا۔

دو سال سے جاری کئی کروڑ روپوں کی لاگت سے بنے والادو میگاواٹ تھلے فیز ٹو ہائیڈرل پاور محکمہ برقیات کے ہاتھ آتے ہی جواب دے دیا چند منٹ کے لئے بجلی کیا دیا کہ ہائیڈرل پاوراسٹیشن ہی بیٹھ گیا۔ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا عوام نے جو خواب دیکھا تھا اس کو نااہل  محکمہ برقیات نے چکنا چور کردیا۔

چائنہ کے انجینئرز نے محکمہ برقیات کے حوالے کرتے ہی فیز ٹو ہائیڈرل پاور تھلے کو ہی ٹرپ کروا دیا محکمہ برقیات کا کمال پر عوامی حلقوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برقیات کا عملہ عوام کی بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دینے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں اعلیٰ محکمہ برقیات کی نااہلی کا نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائی جائے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button