گلگت بلتستان

جنگِ آزادی کے ہیروز کے خاندان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حشمت اللہ پاکستان تحریک انصاف

گلگت(نعیم انور)تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بانی رہنما حشمت اللہ خان نے پوری قوم کو جشن آزادی گلگت بلتستان کے مو قع پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ آزادی کا دن منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر فرد اپنی زات سے احتساب کا آغاز کرے اور اب تک جو غلطیاں سیاسی و معاشی طور پر ہو ئی ہیں اُنکا احساس کرتے ہو ئے بطور قوم آئیندہ اس قسم کے غلطیوں کو با ر با ر نہ دہرائیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر صرف اور صرف قومی سوچ کو پروان چڑ ھانا چاہیے۔آزاد ہو ئے ستاسٹھ برس بیت گئے مگر ہم اپنی وطن کی تعمیر و ترقی اور قوم کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہ کر سکے سوائے آپس کے اختلافات اور لڑائے جھگڑوں کے،ہم نے اپنے اُن شہداء اور غازیوں کو بھی بھلا بیٹھے ہیں جو ہمارے محسن تھے جنہوں نے اپنا کل ہمارے آج کیلئے وقف کیا تھا۔جنگ آزادی کے شہداء اور غازیوں کے بہت سارے خاندان آج غربت کی ززندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ہمارے حکمرانوں نے اور ہما رے معاشرے نے شہداء کے ورثاء کی ترقی کیلئے کچھ نہ کر سکے۔کوئی بھی قوم اگراپنے شہداء ،غازیوں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو بھلا بیٹھتی ہے وہ قوم کبھی بھی دنیا کے اُفق پر زندہ نہیں رہ سکتی ہے اور نہ دنیا کی قوموں میں اسکا مقام ہو تا ہے ،میں آ ج اس دن کی مناسبت سے اُن شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام سکھ کا سانس لیں رہے ہیں اوراپنی آزادی پر فخحر محسوس کررہے ہیں۔لو گو اس آزادی کی قدر کروکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمیں عمران خان نے گلگت بلتستان کے لوگوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہو ئے کہتا رہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینگے تاکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکنگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button