تعلیم

گانچھے میں جشنِ آزادی کی بڑی تقریب گرلز ڈگری کالج میں منعقد ہوئی

گانچھے (محمد علی عالم ) یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع گانچھے میں بھی انتہائی جو ش و جذبے سے منا یا گیا مرکزی تقریب گرلز ڈگری کالج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طارق حسین تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرطارق حسین نے کہا کہ آج کے دن گلگت بلتستان ڈوگروں کے تسلط سے آزاد ہوا اس آزادی کے لئے ہماری آباواجداد نے قربانیاں دی گھر بار لٹائے جس کی وجہ سے آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میں گانچھے کے عوام فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور ڈوگروں کو مار بھگایا ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے اگر ہمارے آباد اجدادنے قربانی نہ دی ہوتی تو آج ہمارے حال بھی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی طرح ہوتا تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز ،اے کے آر ایس پی کے ایریا منیجر ڈاکٹر ثناء واللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اورسکولوں کے طالبات کے درمیان گلگت بلتستان کے آزادی کے حوالے سے تقریری اور ملی نغمے کے مقابلے ہوئے تقریر مقابلے میں فرسٹ پوزیشن شائستہ گرلز مڈل سکول سرگیب ،سیکنڈ پوزیشن گرلز ہائی سکول براہ اور تیسری پوزیشن گرلز ہائی سکول باقر پی گوند نے حاصل کی اور ملی نغمے میں گرلز مڈل سکول سرگیب نے پہلی گرلز ہائی سکول براہ نے دوسری اور گرلز مڈل سکول ہلاژھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button