تعلیم

سر سید احمد خان بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

گلگت( سٹاف رپورٹر) سرسید احمد خان بوائز ہائی سیکنڈری سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منقعد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اکیڈملس فیض اللہ خان لون تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے نامساحد حالات میں ڈوگروں سے جنگ کرکے ہمارے لئے یہ خطہ آزاد کیا ہے اب ہماری فرض سے کہ آزادیء کی اس نعمت کو برقرار رکھنا ہے۔ خطے کی تعمیر وترقی کے لئے معاشرے کے ہر فرداپنا کردار ادا کرے۔ طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علم کے ذریعے اس ملک کی خدمت کرے۔ اور معاشرے کو مثبت پیغام دے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم طلباء کو معیاری تعلیم دینے میں کوشاں ہے اساتذہ بھی بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوی توجہ دیں ۔ اساتذہ اتنی مراعات لینے کے باوجود بھی بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت نہ کر سکے تو یہ ایک سوالیہ نشان ہو گا۔ ہم نے نظام کو بدلنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے صدر ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان حاجی شاہد حسین نے کہا کہ بچے اپنی پوری توجہ حصول علم پر دیں تو یہ خطے ترقی کے منازل طے کرے گا۔ اساتذہ اپنی پوری توجہ طلباء پر صرف کر رہے ہیں۔ انشااللہ بہت جلد گورنمنٹ سکولوں کی حالات بدلے گی۔ تقریب میں طلباء کے مابین تقریری مقابلہ اور کوئیز مقابلہ بھی ہوا۔ مہماں خصوصی نے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباءکو 6000روپے انعام دیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button