گلگت بلتستان

غذر سے متاثرین زلزلہ کی شکایات سامنے آرہی ہیں، جی بی ڈی ایم اے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے: گورنر برجیس طاہر

گلگت (پ ر)  گورنر گلگت بلتستا ن چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص غذر میں متاثرین کی شکایات موصول ہونے پرمتعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرین کی شکایات کابروقت ازالہ کیا جائے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے غذر کے کچھ علاقوں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ پانی ، بجلی ،رہائش اور ادویات کے مسائل ہیں اور پھنڈر میں شدید سردی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اس سلسلے میں گورنر گلگت بلتستان نے GBDMA کو ہدایت دی ہے کہ ان کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور متاثرین کی بحالی میں کو ئی کسر نہ رکھیں اور متاثرہ علاقوں کے افرادکو ضرورت پڑنے پر گرم کپڑے اور ضرورت کے مطابق مزید گرم کمبل مہیا کیئے جائیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کے موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موسمی بیماریوں کا فوری تدارک کیا جا سکے اور مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ سرکاری املاک کی جلد از جلد مرمت کر کے زیر استعمال لایا جائے اور متاثریں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اُنھیں مالی امداد دی جائے گی تاکہ متاثریں جلد از جلد اپنے گھروں کی مرمت کر کے معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہوں اور گورنر گلگت بلتستان جلد از جلد غذر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button