متفرق

چلاس، اے جی پی آر کے نئے دفتر کا افتتاح ہو گیا

چلاس(عمرفاروق فاروقی)چلاس میں اے جی پی آردیامر کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔اکاونٹینٹ جزل گلگت بلتستان گل بیگ نے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد،اسسٹنٹ کمشنر چلاس قیصر نعیم،اکاونٹ آفسر دیامر ریاض و دیگر کے ہمراہ نقاب کشائی کی۔اس موقع پر ضلع بھر کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے ۔آے جی پی آر آفس دیامر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکاونٹینٹ جزل گلگت بلتستان گل بیگ نے کہا کہ ماضی میں دیامر کے اندر اے جی پی آر کا کوئی خاص دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین اور سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا تھا ،لیکن اللہ کے فضل سے دیامر کی ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے اب مستقل طور پر اے جی پی آر کوایک چھت مل گئی ۔انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں اے جی پی آر دفتر کی تعمیر مکمل کرنے پر ٹھیکدار کا بھی شکریا ادا کرتے ہیں ،کہ جنھوں نے دن رات محنت کرکے ہمیں مزید مشکلات سے بچایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button