گلگت بلتستان

زلزلے کے متاثرین شدید برفباری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، الخدمت فاونڈیشن

پھنڈر (پریس ریلیز) شدید برف باری کے باوجود الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی امدادی سرگرمیاں جاری، پھنڈر میں الخدمت کی طرف سے خیمہ بستی قائم ، 300 بے گھر خاندانوں میں رضائیاں ، خشک راشن ،ترپال ، خیمے اور گرم کوٹ تقسیم ، امدادی سرگرمیوں کے دوران متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، الخدمت کی طرف سے ایک ہفتے میں دوسری دفعہ الخدمت کی ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں اور متاثرین کی بحالی تک کردار ادا کرتے رہیں گے، الخدمت کے رضاکار وں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو برف باری اور نامساعدموسمی حالات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہا کہ متاثرین شدیدبرف باری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ، فلاحی ادارے سرگرمیاں تیز کریں ، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے، ادھر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صدر حبیب الرحمن نے دیامر اور غذر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹیموں کو ہدایت کی ہیکہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button