جرائم

استور، ذاتی دشمنی پر طالب علم نے پولیس کانسٹیبل کوپانچ گولیاں مار کر قتل کردیا

استور (سبخان سہیل) استور ڈی ایس پی لیگل محمد شرین کے گن مین غلام رسول ولد محمد یقوب کو ایف اے سی کے طالب علم میر غلام ولد غلام رسول نے ذاتی دشمنی کی بناء پر استور پریشان چوک میں دن 10:15 بجے پستول سے سر میں گولی مار کر قتل دیا۔ مقتول کے سر میں قاتل نے پانچ گولیاں ماریں۔ مقتول نے موقعے پر ہی دم توڑ دیا۔ قتل کے بعد ملزم میر غلام ولد غلام رسول نے اپنے اسلحے کے ساتھ تھانہ سٹی استور میں جا کر گرفتاری دی۔

قاتل اور مقتول دونو ں کا تعلق استور کے سب ڈویژن شونٹر کے گاوں( چھائیں ) سے ہے۔ استور پولیس اسٹیشن سے بیس فٹ کے فاصلے پر قتل ہونے والے پولیس کے پیٹی بند بھائی کی لاش ایک گھنٹے تک روڈ پڑی رہی۔ عوام کا ہجوم جمع رہا اور کسی پولیس والے نے یا پھر ضلعی انتظامیہ کے کسی فرد نے اس لاش پر ایک چادر تک نہیں رکھی۔لاش اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے ساتھ ہی روڈ پر ایک گھنٹے تک پڑی رہی ایک گھنٹے کے بعد ایمبولینس نے آکر لاش کو ہسپتال میں پہنچائی ۔جائے وقوعہ مقتول کے خون سے لت پت پڑا ہے۔

ہسپتال زرایعہ کے مطابق لاش کے سر پر پانچ گولیاں لگی تھی جس میں سے چار گولیوں آر پار نکل گئیں ہیں، جبکہ ایک گولی اب بھی سر کے اندر پھنسی ہوئی ہے۔

واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی لیگل محمد شرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹیم کے بعد آبائی گاوں روانہ کردیا دیا ہے، جہان کل اس کی تدفین ہوگی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول اور قاتل دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے اور آپس میں ذاتی دشمنی کی بنا پر قاتل کیا گیا ہے۔

ملزم کو استور پولیس نے حراست میں لے کر ایف ائی آر درج کر دی ہے۔ اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button