صحت

انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال سے کم کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے، برہان آفندی، ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ (اجلال حسین) پولیو مہم کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لئے میڈیا سوشل میڈیا علما ء سیاسی و سماجی حلقوں سے مدد لینی ہوگی۔ اس خطرناک بیماری کے خاتمہ کے لئے والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے پولیس ڈیپارنمنٹ،محکمہ تعلیم، آغاخان ہیلتھ سروسزاور دیگر لائین ڈیپارنمنٹ ضلع ہنزہ میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی بحثیت چیرمین پولیو ارگریشن ضلع ہنزہ کے زنگرانی ہنزہ میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کیا۔ ڈی سی ہنزہ نے محکمہ صحت ہنزہ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ ایسا نہ رہے جو انسدادِ پولیو کے قطرے سے محروم ہو۔جبکہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی تاہم اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ہمیں خوشی ہے کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان اس وقت پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ فری علاقہ قرار کرتے ہوئے بے احتیاطی ہو، اس لئے چاہیے کہ محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائے تاکہ بے احتیاطی میں کوئی مشکل پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں انسدادِ پولیو کا مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس سیٹنڈ، اوردیگر اہم عوامی مقامات پر چلائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرمحکمہ صحت ہنزہ کو پولیو مہم اور دیگر کسی بھی کام میں ضرورت پڑے گے تو ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریگی۔

ڈی سی ہنزہ نے محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ اس پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لئے جن جن سرکاری سکولوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں ان کا ریکارڈ ڈی سی ہنزہ اور محکمہ صحت ہنزہ کو بھی ارسال کرے تاکہ معلوم ہوگا کہ سرکاری سکولوں میں کتنے بچے زیر تعلیم ہیں۔ 10نومبر تا 13نومبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے ضلعی انتظامیہ اور لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انسداد پولیو مہم تین ماہ میں ایک دوفعہ مہم ہوتی تھی مگر بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہو نے وجہ سے اس مہم کو ہر ماہ چلاتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں میں محکمہ صحت ہنزہ نے پولیو مہم ہو یا باں بچے کا ہفتہ محکمہ صحت ہنزہ ڈاکٹرز صاحباں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششوں سے عوام کو صحت کی سہولت دینے میں تقریباً 100فیصد کا میابیاں حاصل ہوچکی ہے۔ اور انشااللہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات میسر کرینگے۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت ہنزہ نگر فری پولیو علاقہ ہے۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا ہنزہ پولیس محکمے کا اہم کردار ہے جن کی بدولت ہنزہ کے خارجی و داخلی راستوں پر بیریل باندھ کر ایک ایک گاڑی کی چیکنگ کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اور پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ڈی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع ہنزہ نگر میں تقریباً6ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے ہر یونین سطح پر سپروائیز کے زیر نگرانی ہوگی۔ ضلع بھر میں30سے زائدموبائل ٹیمیں، 22فکس سنٹر جبکہ کیچ اپ کے6ٹیمیں کام کرینگی۔ پولیو مہم کے اختتام یعنی چوتھے دن کے لئے بھی ضلع بھر میں 6ٹیمیں میسنگ بچوں کو پولیو کے خطرے پلائیں جائینگے۔ اجلاس میں ایس پی ہنزہ نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ پولیس ہنزہ محکمہ صحت کو جو بھی تعاون درکار ہو ہم ہما وقت تیار ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈپٹی دایکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ ، محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے حکام کے علاوہ آغاخان ہیلتھ سروسز کے نمائندے بھی شریک ہو ئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button