تعلیم

دیامر کے تعلیمی اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے آل پارٹیز سٹوڈنٹس کانفرنس بلانے کا فیصلہ ہوگیا

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کے تعلیمی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے پی ایس ایف نے آل پارٹیز سٹوڈنٹس کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔کانفرنس میں دیامر کے اندر تعلیمی مسائل اور واپڈا کے اندر دیامر کے عوام اور متاثرین کو نظرانداز کئے جانے پر غور کیا جائے گا۔پی ایس ایف دیامر کے سابق نائب صدر نوید عالم نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے دیامر کو تعلیمی لحاظ سے پسماندہ رکھا ہے ،جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان نسل مشکلات کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ واپڈا نے دیامر کے اندر کالجیز اور ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک دیامر میں واپڈا کی کارکردگی صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلبہ کو واپڈابیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالرشپ دے اور گرین کارڈ جاری کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button