گلگت بلتستان

فوکس پاکستان نے ضلع غذر میں متاثرین زلزلہ تک امدادی اشیا پہنچانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر دیا، دوسرا فیز 10 نومبر سے شروع ہوگا

گلگت (نعیم انور) آغا خان ڈیلولپمنٹ نیٹ ورک کے قدرتی آفات کے لئے مخصوص ذیلی ادارے فوکس ہیو مینٹرین اسسٹنس (فوکس) پاکستان ضلع غذر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے اب تک227متاثرہ گھرانوں کو ونٹرائزڈ ٹینٹ، سرد علاقوں کےلئے مخصوص خیمے، پانچ سو سے زائد کمبل ،پانچ سو ترپال اور شیٹس وغیرہ تقسیم کئے گئے ہیں، جبکہ ساتھ ہی ساتھ متاثرہ علاقوں میں زلزے سے ہونے والی تباہ کاری کا جائزاتی کام بھی مرحلہ وار جاری وساری ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹینٹس بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچادئیے گئے ہیں۔

فوکس کی جانب سے 500گھرانوں کو ایک ماہ کے لئے راشن کی پہلی کھیپ بھی تقسیم کیا گیا ہے۔جبکہ 500متاثرہ گھرانوں کو فی کس امدادی پیکیج میں چالیس کلو آٹا،پانچ لیٹر کوکنگ آئل،دس کلو چاول،چار کلو دال، ایک کلو چینی،ایک کلو چائے،ایک کلو دودھ پاوڈراور ایک کلو نمک فراہم کر دی گئی ہے۔

focus2

امدادی اشیاء کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ دس نومبر سے شروع ہوگا۔ ادارہ متاثرہ علاقوں میں سردی سے بچنے کے لئے گرم کوٹ اور خواتین کے لئے گرم کپڑوں کا بھی اہتمام کررہا ہے۔ اس پورے ریلیف اپریشن میں فوکس کے ملازمین اوررضاکاروں نے سخت محنت اور جان فشانی سے کام لیا ہے جوکہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button