معیشت

چینی کمپنی گلگت بلتستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

گلگت( فرمان کریم) چایئنز کمپنی KaxgaYeaing Yantai Kuangye Gungsoکے ایک وفد نے لیون شو کی قیادت میں وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال اور صحافیوں کے ساتھ گلگت پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد نے وزیر تعمیرات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں بجلی کا شدید بحران ہے۔ چینی کمپنی بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے گلگت بلتستان میں پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔ اس سلسلے میں چینی کمپنی کے وفد نے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان طاہر حسین سے ملاقات کی تھی۔

 چینی کمپنی کے وفد نے کہا کہ چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان نے کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ اور کمپنی گلگت بلتستان میں پاور اور منزل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کیا گیا ہے ۔ اور اب کاشغر میں کمپنہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے احکامات کے منتظر ہیں جوکہ ہی کاشغر سے احکامات ملتے ہیں پاور اور منزل کے شعبے میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت گلگت بلتستان چینی کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں ہمسائیہ ملک چین کا اہم کردار ہے۔ گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم کا منصوبہ ہو یا پلوں کا، پاور کا ہو یا منزل کا ہمسائیہ ملک چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں ہمسائیہ ملک چین کے سیاح پاسپورٹ کے بغیر آئے تاکہ یہاں کے سیاحت کو فراغ پا سکے۔ اور سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری کرے۔گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں اور اچھا ماحول موجود ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ سکرود اور ہنزل پاور پراجیکٹ بھی چایئنز کمپنی کو دیا جائے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ پہلے سرمایہ کاری پالیسی موجود نہیں تھی اب ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دیا ہے۔ اور اگر کوئی کمپنی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو وفاقی حکومت کمپنی کو گارنٹی بھی د ے سکتی ہے۔ وزیر تعمیرات نے چاینئز کمپنی کے وفد کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button