نوجوان

راحت علی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے میرِ کاروان منتخب ہوگئے

گلگت( پ ر ) راحت علی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے نئے میر کاروں منتخب ہوگئے۔ آئی ایس او گلگت ڈویژن کا دو سالانہ 38واں ڈویژنل کنونشن امامیہ جامع مسجد میں منعقد ہوا۔ جس میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید حسن زیدی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عادل حسین بنگش، علماء کرام ، سابقہ صدور، سابقہ سنئیر برادران سمیت گلگت، نگر، ہنزہ ، استوراور یاسین غذر سے ہزاروں کی تعداد میں امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔ دو روزہ کنونشن میں اسٹڈی سرکلز، محفل دوستاں، محبین کنونشن، شب شہداء سمیت مختلف پروگرامات منعقد ہوئے جبکہ کنونشن کے آخری روز آئی ایس او گلگت ڈویژن کے نئے سال کے لئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ گلگت ، نگر، ہنزہ، استور میں قائم یونٹس کے نمائندگان نے برادر راحت علی کو آئی ایس او گلگت ڈویژن کا نئے میر کارواں کا نتخاب عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب ڈویژنل صدر سے مرکزی نمائندہ و سابق مرکزی صدر عادل حسین بنگش نے راحت حسین سے حلف لیا۔

سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عادل حسین بنگش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبہ میں تیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگرطالب علم تعلیم کے ساتھ ساتھ تر بیت پر بھی خصوصی طور پر توجہ دیں تو دنیا میں اس کا کوئی بھی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی ہے ۔ آئی ایس او پاکستان نے روز اول سے پورے پاکستان میں طلبہ کے حقوق کے لئے بلاتفریق آواز بلند کی ہے۔ آئی ایس او ہی طلبہ کی حقوق کی محافظ ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کی 38 واں سالانہ ڈویژنل ولایت نور ہدایت کنونشن سے بحیشیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عادل حسین بنگش نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے جہاں تعلیم و تربیت پر زور دیتی ھے وہی پر دنیا میں جہاں کہی بہی مظلوموں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے بغیر کسی فرق کے آواز بلند کرتی ہے۔موجودہ دور میں ہمیں تعیم کے ساتھ ساتھ اپنے معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے انسانیات کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسی سے معاشرے میں تبدیلی ممکن ہے۔ ڈویژنل ولایت نور ہدایت کنونشن سے خطاب کرتے شیخ خادم حیسن ،شیخ ارشاد حیسن مصطفوی ،سابق صدرآئی ایس او گلگت جمال اختر نے کہا کہ آئی ایس او طلبہ کی فکری و اصلاحی تربیت کے حوالے سے کام کرتی ہے اور طلبہ کو اپنے تعلیم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کا جزبہ پیدا کرتی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے صفوں میں اتحادو اتفاق پیدا کرتے ہو ئے شازشی عنا صر کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر نے کی بہت ضرورت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button